حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نماز میں جاہل و نادان کی رہنمائی کے متعلق رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے اپنی نظر کو بیان کیا ہے۔ جسے ہم یہاں شرعی مسائل میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے ذکر کر رہے ہیں۔
اس مسئلہ کے متعلق رہبر انقلاب اسلامی سے پوچھے گئے سوال اور اس کے جواب کا متن اس طرح ہے:
سوال:
اگر نماز گزار نماز کو اشتباہ پڑھے تو کیا ضروری ہے کہ نماز کے بعد اسے بتایا جائے؟
جواب: اگر مسئلے کا حکم نہ جاننے کی وجہ سے(مکلف) عمل کو باطل(صورت میں) انجام دے تو واجب ہے کہ اس کو آگاہ کیا جائے بصورت دیگر واجب نہیں ہے۔
آپ کا تبصرہ